ابنا: ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی طلب میں اضافے کے باعث اس کی قدر میں 10 پیسے کا اضافہ دیکھاجارہا ہے اور ایک ڈالر 89 روپے کی سطح پر فروخت ہوتے دیکھا گیا۔دوسری جانب انٹر بینک مارکیٹ میں مرکزی بینک کی ہدایت پر بینکوں کی جانب سے ڈالر کی فروخت کے بعد روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 20 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی اور یہ 87 روپے 55 پیسے کی سطح پر بند ہوا۔ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک ا ور اوپن مارکیٹ ڈالر کی قیمت کا فرق ایک روپے 25 پیسے سے تجاوز کر چکا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ رواں سال جنوری سے اب تک ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر میں 3 فیصد سے زائد کی گراوٹ دیکھی گئی جبکہ بھارتی روپے اور برازیلین کرنسی کی قدر میں ڈالر کے مقابلے میں 6 فیصد سے زائد کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ .............
/169